راشد لطیف پیسر محمد عامر کو قیمتی مشوروں سے نوازنے لگے

راشد لطیف پیسر محمد عامر کو قیمتی مشوروں سے نوازنے لگے

  



کراچی(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے آؤٹ آف فارم فاسٹ باؤلر محمد عامر کو سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے قیمتی مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے رنز بچانا چھوڑ کر سوئنگ کی خاطر گیند کو قدرے آگے پھینکنا سودمند ثابت ہوگا۔بائیں ہاتھ کے پیسر کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں اضافی کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے جو اپنی بہترین کارکردگی سے ورلڈ کپ کی حتمی پندرہ رکنی ٹیم میں بھی جگہ بنا سکتے ہیں جس کیلئے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر 23 مئی کی ڈیڈ لائن مقرر کی جا چکی ہے۔کیریئر کے سخت ترین امتحان سے گزرتے ہوئے محمد عامر کو سابق کپتان راشد لطیف قیمتی مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں وکٹوں کے حصول کی خاطر گیند کو بیٹسمین کے آگے پھینکنا چاہئے کیونکہ انہیں فی الوقت رنز بچانے کی نہیں بلکہ وکٹیں حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کا اکنامی ریٹ دیگر باؤلرز سے بہتر ہے کیونکہ کسی قسم کا چانس نہیں لے رہے اور ان کی توجہ تمام فارمیٹس میں اپنی لائن اور لینتھ پر مرکوز ہے جس کی وجہ سے حریف بیٹسمین بھی ان کیخلاف چانس لینے سے گریزاں ہیں البتہ یہ طریقہ کار رنز بچانے کیلئے بہتر لیکن وکٹوں کے حصول کیلئے موزوں نہیں ہے۔راشد لطیف نے واضح کیا کہ فی الحال محمد عامر اکنامی ریٹ کیلئے کھیل رہے ہیں مگر کوئی انہیں یہ بھی بتا دے کہ وکٹیں حاصل کرنے کیلئے کم از کم ابتدائی تین اوورز میں انہیں قدرے آگے گیندیں کرنا ہوں گی جس کی وجہ سے انہیں سوئنگ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...