آسٹریلیا ورلڈ کپ ٹائٹل کا بھرپور دفاع کریگا:گلین میکسویل

آسٹریلیا ورلڈ کپ ٹائٹل کا بھرپور دفاع کریگا:گلین میکسویل

  



کینبرا(اے پی پی) آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ وارنر اور سمتھ کی واپسی سے انکی ٹیم مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ورلڈ کپ کا بھر پور دفاع کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کا فارم میں آنا خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ کی واپسی سے نہ صرف ہماری ٹیم مضبوط ہوئی بلکہ میگا ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہو گئی ہے۔ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہو گا اور آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے کھیلے گی۔ وارنر اور سمتھ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سال 2018ء کینگروز کیلئے بدترین رہا لیکن آسٹریلوی ٹیم نے حال ہی میں بھارت کو اس کی سرزمین پر اور پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ون ڈے سیریز جیت کر کھویا ہوا اعتماد بحال کر لیا ہے۔ میکسویل نے اپنے بیان میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہماری ٹیم صحیح وقت میں فارم میں آئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ وارنر اور سمتھ کی واپسی سے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں اور اب ہماری ٹیم بھی میگا ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر بھارت اور پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتوحات بہت اہمیت کی حامل ہے اور تمام کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ ہماری ٹیم ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے کے قابل ہو گئی ہے اور ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ میں یکم جون کو افغانستان کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...