جرمن سپورٹس کمپنی کا اپنے منافع جات میں اضافے کا دعویٰ
فرینکفرٹ(آن لائن)جرمنی کی کھیلوں کاسازوسامان تیارکرنے والی کمپنی ایڈیڈاس نے جمعہ کے روزکہاہے کہ آن لائن اورچین میں اس کی فروخت میں اضافے سے منافع جات اوپرگئے ہیں اورپہلی سہ ماہی میں آمدن میں اضافہ ہواہے،اس طرح پورے سال کیلئے دوہندسوں میں پیداواری منافع کیلئے اپنے منظرنامے کی تصدیق کی ہے۔جنوری اورمارچ کے درمیانی عرصے میں خالص منافع 17فیصداضافے کے ساتھ سالانہ بنیادوں پر632ملین یورو(706ملین ڈالر)ریکارڈکیاگیاہے،جوکہ فیکٹ سیٹ کی جانب سے تجزیاتی سروے کے مقابلے میں زائدہے۔اسی رفتارسے آپریٹنگ یاضروری منافع اضافہ دیکھاگیاہے،جوکہ 875ملین یوروزتک پہنچ گیاہے۔آمدن چھ فیصداضافے کے ساتھ 5.9ارب ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔
چیف ایگزیکٹوکاسپررورسٹڈنے کہاکہ دوہندسوں میں فروخت سے ہماری اسٹریٹجک پیداوارچین میں اضافہ ہواہے اورای کامرزسے گروپ کوآمدن بڑھانے میں مددملی ہے جبکہ کرنسی نیوٹرل فروخت میں چین میں 16فیصد،شمالی امریکہ میں 3فیصداضافہ ہواہے،جیساکہ سال کے اوائل میں سپلائی چین باٹل نیک کوگروپ نے بڑھایاہے اوریورپ اورلاطینی امریکہ میں تین،تین فیصداضافہ دیکھاگیاہے۔