جنوبی افریقہ اور قومی ویمنزکے مابین پہلا ون ڈے6مئی کو کھیلا جائیگا

جنوبی افریقہ اور قومی ویمنزکے مابین پہلا ون ڈے6مئی کو کھیلا جائیگا

  



جوہانسبرگ(آئی این پی)جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 6 مئی کو پوٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ویمنز ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ شرکت کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں موجود ہے۔ پاکستان ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف کرینگی۔آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا باضابطہ آغاز 6مئی کو جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کے خلاف پہلے میچ سے ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چیمپئن شپ کا دوسرا ون ڈے میچ 9 مئی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چیمپئن شپ کا تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 12 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15 مئی کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 18 مئی کو کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 19 مئی کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...