مراکو اوپن ٹینس، ماریا جوز اور سارا پر مشتمل جوڑی ویمنز ڈبلزفائنل میں پہنچ گئی

مراکو اوپن ٹینس، ماریا جوز اور سارا پر مشتمل جوڑی ویمنز ڈبلزفائنل میں پہنچ ...

  



رباط(اے پی پی)ماریا جوز اور سارا سوریبس پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ہسپانوی جوڑی مراکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے سیمی فائنل میچ میں چلی کی گاراچی اور انکی امریکن جوڑی دار سابرینا کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ مراکش میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں ماریا جوز اور سارا سوریبس پر مشتمل جوڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف جوڑی دار سابرینا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

فائنل میں انکا مقابلہ سپین کی جارجینا لوپیز اور انکی جارجین جوڑی دار اوکسانا سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...