شین واٹسن کا بی بی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان،پی ایس ایل کھیلیں گے

شین واٹسن کا بی بی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان،پی ایس ایل کھیلیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا کے مایہ ناز آل رانڈر شین واٹسن نے آسٹریلین ٹی 20 ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے کہ مگر وہ چند غیر ملکی ٹورنامنٹس کھیلتے رہیں گے جن میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)بھی شامل ہے۔37سالہ شین واٹسن نے 2016میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی اور بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی قیادت کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ بہت سی شاندار یادیں ہیں جن میں سے ایک 2016میں بگ بیش جیتنا ہے اور یہ میں کبھی نہیں بھول سکوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں اس لیگ میں بہت سے بہترین کھلاڑیوں کیساتھ کھیلا ہوں اور پوری سنجیدگی کیساتھ آنے والے سیزن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ شین واٹسن نے گزشتہ سیزن میں برسبین ہیٹ کیخلاف صرف 62گیندوں پر سنچری سکور کی تھی جبکہ حالیہ آئی پی ایل میں بھی انہوں نے 53گیندوں پر 96رنز کی اننگز کھیلی ہے۔