رمضان کی آمد آمد، چکین، 240ادرک 200، سیب 150اور کیلا 120روپے تک جا پہنچا
لاہور(سٹی رپورٹر) رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔پھل، سبزیاں اور روزمرہ کی دیگر چیزوں کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کو شدید مشکالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔روزنامہ ”پاکستان“ کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق حکومت کی جانب سے ماہ صیام میں شہریوں کو معیاری اور ارزاں اشیاء خورونوش کی فراہمی کے دعوے ہوائی نکلے۔ کیلا 120، سیب150 اسٹابری,100 خربوزہ 70 اور امرود 120 تک فروخت کیا جارہا ہے۔ اسی طرح سبزیاں جن میں آلو 35، ٹماٹر 90،پیا ز 60، ادرک 200، پالک 40، گوبھی 60، کھیرے 50،لہسن 200اور ہری مرچ 100 کلو تک فروخت کی جاری ہے جبکہ گھریلو استعمال کی اشیاء میں 5سے 10روپے تک کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد آٹا 50، گھی 160، چاول 130، کوکنگ آئل160،بیسن 120، چکن 240، دودھ75، دہی 90اور دالوں کی دیگر اقسام 128 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہیں۔ روزنامہ پاکستان کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے احمد، عثمان، حسن و دیگر شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کارروائی کرے