عوام دوست بلدیاتی نظام سے حقیقی معنوں میں تبدیلی آئے گی،حبیب سرور
لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے راہنماء حبیب سرور نے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر سپریم کورٹ سابق حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی ڈیڈ لائن نہ دیتی تو سابق حکومت کبھی بھی بلدیاتی انتخابات نہ کرواتی نئے بلدیاتی نظام میں صوبائی بجٹ کا 33فیصد بلدیاتی اداروں کو منتقلی سے گلی محلہ تک ترقیاتی کام ہونگے، عوام دوست بلدیاتی نظام سے حقیقی معنوں میں تبدیلی آئے گی۔