رمضان میں رحمت خداوندی پورے جوش میں ہوتی ہے،ذکر اللہ مجاہد
لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی رحمت پورے جوش میں ہوتی ہے اس لیے بحیثیت مسلمانوں اللہ کو خوش کرکے اس کی رحمتوں،بخششوں اور مغفرتوں کو سمیٹ لینے کا یہ بہترین موقع ہے جسے کوئی بھی سمجھدار مسلمان ضائع کرنا اور کھونا نہیں چاہتا،جس طرح فرمایا گیا ہے کہ قیامت کے دن بھی اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی طرف رحمت کی نظر سے نہیں دیکھے گا جس کی زندگی میں رمضان آیا اور اس نے اپنے سابقہ گناہوں کی بخشش نہ کروالی۔