تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مایوس کر دیا،عزیزالرحمن چن

تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مایوس کر دیا،عزیزالرحمن چن

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوا م کو مایوس کر دیا حکومت وزراء کی بیان بازی پر عوام حیران ہیں پٹرول کی قیمت 200 ہونے کا بیان دینے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں قوم کے پیسوں پر پلنے والے عوام سے مزید قربانی کی توقع نہ رکھیں اگر ان میں حکومت کرنے کی اہلیت نہیں تو حکومت سے الگ ہو جائیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو چکی عمران خان ڈیم کے نام پر حکومت بچاؤ مہم چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن عوام باشعور ہیں وہ سمجھ چکے ہیں کے تحریک انصاف بھڑکیں مار رہی ہے۔

اور دعوئے کرکے حکومت چلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی مایوس کن ہے تحریک انصاف کا کوئی مستقبل نہیں عنقریب تحریک انصاف کا نام لینے والا کوئی نہیں ہو گا۔

چن

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...