نئے بلدیاتی نظام سے عوام کی زندگی میں خوشحالی آئیگی،اعجاز چودھری

نئے بلدیاتی نظام سے عوام کی زندگی میں خوشحالی آئیگی،اعجاز چودھری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ نئے بلدیاتی نظام سے عوام خوشحال ہوں گے،عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے،نئے بلدیاتی نظام کی منظوری سے اب اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق بلدیاتی نظام فرسودہ اور بے اختیار تھا جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا،بلدیاتی نظام جتنا مضبوط ہوگا عوام کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔

، دنیا بھر میں بلدیاتی نظام کے علاوہ حقیقی اور تیز تر ترقی کا کوئی نظام نہیں اور اس کیلئے با اختیار بلدیاتی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، پنجاب کے نئے بلدیاتی اداروں کو صوبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے 30 فیصد فنڈز بلا واسطہ طور پر منتقل ہوں گے جس سے نچلی سطح پرغریب آدمی کے مسائل فوری حل ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت میں بلدیاتی اداروں کے پاس کسی طرح کے مالی اور انتظامی اختیارات نہیں تھے اسی لئے کسی سطح پر کوئی کام ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیا لیکن موجودہ حکومت نے قانون سازی کے ذریعے اس نظام کو وسعت دی ہے اور اب نچلی سطح پر بلدیاتی نمائندوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں پرووینشل فنانس کمیشن ایوارڈ کے تحت تمام فنڈز براہ راست پنچائیت اور نیبر ہڈ کونسلوں تک پہنچیں گے۔

اعجازچودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...