انجمن حمایت اسلام کی پوزیشن ہولڈرز بچوں کے اعزاز میں تقریب

انجمن حمایت اسلام کی پوزیشن ہولڈرز بچوں کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)انجمن حمایتِ اسلام کے ملازمین کے بچوں اور بچیوں نے میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور گریجوایشن کے امتحانات میں 80فی صد سے زائد نتائج حاصل کر کے خود کو انعام کا حق دار ثابت کیا ہے۔ان خیالات کا اظہارصدر انجمن حمایتِ اسلام جسٹس منظور حسین سیال نے کیا۔ایمپلائز ویلفیئر ٹرسٹ انجمن حمایتِ اسلام کے زیرِ اہتمام سالانہ امتحانی نتائج میں 80 فی صد سے زائد نمبرز لینے والے ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف 2018 دینے کے لیے پُروقار تقریب کی صدارت جسٹس(ر) منظور حسین سیال صدر انجمن حمایتِ اسلام نے کی، جب کہ مرزا خادم حسین جرال چیئرمین ایمپلائز ویلفیئر ٹرسٹ و سیکرٹری فنانس انجمن مہمانِ خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں سیکرٹری جنرل میاں محمد منیر، چیف انٹرنل آڈیٹر پروفیسر مدثر لطیف راں، سیکرٹری سوشل ویلفیئر خواجہ مشتاق احمد اور سیکرٹری پاشا ہائی سکول کمیٹی محمد رفیع رضا کھرل کے علاوہ تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے والدین، سیکرٹری ایمپلائز ویلفیئر ٹرسٹ ندیم یعقوب شامل تھے۔