زائد پیسے وصول کرنے والے دکانداروں کو سزا دی جائے،شہری

زائد پیسے وصول کرنے والے دکانداروں کو سزا دی جائے،شہری

  



لاہور(نیوز رپورٹر) رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملنا چاہیے،گرانفروشی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار شہریوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کے دوران کیا۔ نیاز، فیاض،حارث،ندیم اور کلیم نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے بھی عوام کوا س ماہ ریلیف دینے کے بہت دعوے کئے مگر افسوس کی بات ہے کہ وہ اس پر عمل نہیں کرسکے امید ہے کہ اب یہ حکومت اپنے دعوؤں پر پورا اترے گی۔شرجیل،حماد،سجاد اور عابد نے کہا کہ ڈی سی کا رمضان سے قبل ہر چیز کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ بہت اچھاہے۔ شہزاد، رضوان، سیف، فرحا ن اور نبیل نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے دکانداروں کو سخت سزا دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1