آلودگی کی روک تھام، جعلی موبل آئل بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ 

آلودگی کی روک تھام، جعلی موبل آئل بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرتحفظ ماحول محمد رضوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور آلودگی کا سبب بننے والے غیرمعیاری اورجعلی مو بل آئل بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔اس ضمن میں محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم نے بادامی باغ آٹو مارکیٹ اور لاری اڈہ کے اطراف میں غیرمعیاری موبل آئل جعل سازی کے ذریعے ڈبوں میں بھرکر مشہور کمپنیوں کے لیبل لگا کر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دکانیں اور ایک گودام سیل کردیا اور چھ ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈا میں مقدمات درج کروا دیے۔سیل ہونے والے یونٹس میں بلال برادرز،منیب آئل اور حافظ بلال شاہد آئل سٹور شامل ہیں۔ کارروائی محکمہ تحفظ ماحول کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباالحق خان لودھی کی قیادت میں کی گئی۔ محکمہ تحفظ ماحو ل د ھواں چھوڑنے اور آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں میں برسرپیکار ہے جس سے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔


۔اس کے ساتھ ساتھ غیر معیاری موبل آئل جوکہ گاڑیوں کے انجن کی تباہی اور آلودگی کا سبب بنتا ہے کہ خلاف بھی بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔