طبی نظام میں نرسوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،ڈاکٹر منظور

طبی نظام میں نرسوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،ڈاکٹر منظور

  



اسلام آباد(پ ر)12مئی کا دن نرسوں کے بین الاقومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن فلورینس نائیٹنگیل کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے جدید نرسنگ کی بنیاد رکھی چیف ایگزیکٹو شفا انٹرنیشنل ہسپتال ڈاکٹر منظور الحق قاضی کا کہنا ہے کہ نرسیں مریضوں کی دیکھ بھال میں بڑا اہم کرادار ادا کرتی ہیں،نرسز کو اپنے پیشہ کے ساتھ سچی لگن، جذبہ اور مہارت کو ہمیشہ اپنا شعار بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا ایک ڈاکٹر ہونے کے ناطے وہ صحت سہولیات کی فراہمی میں نرسز کے انتہائی اہم کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں نرسوں کے بین الاقومی دن پر ہونے والی تقریب میں ڈاکٹر نوشین حامد، پارلیمنٹری سیکرٹری، نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس)، منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشنز کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا اور تقریب میں راولپنڈی/اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں سے نرسوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...