اسلام کی تاریخ شہدا ء ناموس رسالت کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے،علماء

اسلام کی تاریخ شہدا ء ناموس رسالت کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ وتحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے شہید ناموسِ رسالت حضرت غازی محمد عامرعبدالرحمن کے یوم شہادت پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ تاریخ اسلام شہید ناموس رسالت،فدیانِ ختم نبوت اور غازیانِ اسلام کی لازوال قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔امت مسلمہ جذبہ عشقِ رسول ؐ میں منفرد اور ممتاز پائی ہے۔ناموس مصطفی ﷺ پر جان فدا ایک نعرہ ہی نہیں بلکہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔غازی محمد عامر عبد الرحمن شہید،غازی علم الدین شہید،غازی مرید حسین شہیداور غازی ممتاز حسین شہید جیسے لوگ ملت کا افتخار ہیں۔

غازی محمد عامر عبد الرحمن نے اپنی عارضی زندگی ناموس رسالت ﷺپر نچھاور کرکے دائمی حیثیت حاصل کر لی ہے زندگی اور اس کی آسائشوں سے کنارہ کش ہو کر وادی عشق رسول ﷺ میں پکا ڈیرہ لگا لینا بڑے عظیم مقدر کی بات ہے۔یورپ کا آزادی اظہار کی آڑ میں توہین رسالت،توہین اسلام،توہین قرآن کرنا بہت بڑی دہشت گردی ہے۔آزادی اظہار اورمذہبی آزادی کی حدود قیود ضروری ہیں۔غازی محمد عامر عبد الرحمن جیسے غازیوں کا جذبہ گستاخانہ کلچر کیلئے ضروری ہے۔اسلام دین امن و رحمت ہے۔مگر اپنے زرین اصولوں پر کبھی کمپرؤمائز نہیں کرتا۔غازی محمد عبد الرحمن جیسے شہید برداشت کی اعلی مثال ہیں جو جان دینا تو برداشت کر لیتے ہیں۔مگر اپنے رسول کی بے ادبی برداشت نہیں کرسکتے۔