واسا کے شکایت سنٹر سحر اور افطار کے اوقات میں کھلے رہیں گے

واسا کے شکایت سنٹر سحر اور افطار کے اوقات میں کھلے رہیں گے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہدعزیزنے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس سلسلہ میں ایس اوپی جاری کردیا گیا ہے۔ایم ڈی واسا نے تمام آپریشن افسران کوہدایت کی ہے کہ وہ زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اپنے دفتر چھوڑنے سے پہلے اس امر کو یقینی بنائیں کہ دفتر میں موصول ہونے والی تمام شکایات پر عمل درآمد ہوگیا ہے۔ مساجد کو جانے والے تمام راستوں کی روزانہ کی بنیادپرپٹرولنگ کی جائے۔سحر اور افطار کے وقت شکایت سنٹرز کھلے رہیں گے اورسیور لائنوں کی صفائی کو یقینی بنایاجائیگا۔

سیور لائنوں کی صفائی کے دوران گٹروں سے نکلنے والی سیلٹ کو فوری ٹھکانے لگایا جائے۔ مین ہولز کور چیک کیے جائیں تاکہ نمازیوں کوآنے اور جانے میں دشواری پیش نہ آئے۔ تمام شکایات سنٹر سحرو افطار میں کھلے رکھے جائیں ان پر عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے ایس ڈی او شکایات بُک کو روزانہ کی بنیاد پرچیک کریں۔واٹر ٹینکر پر ڈرائیور 3شفٹوں میں موجود ہوں اگر کہیں سے کوئی واٹر شارٹیج کی شکایت موصول ہو تو فوری طور پر صاف پانی فراہم کیاجائے۔ برقی رو تعطل کی صورت میں جنریٹرز چلائے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ ڈی ایم ڈی (آپریشن)ان تمام امور کی سرپرائز چیکنگ کریں اور غفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ رمضان المبارک کے اس مہینے میں کام کو عبادت سمجھ کر کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...