یونیورسٹی آفسنٹرل پنجاب میں آزادی صحافت پر خصوصی کوئز پروگرام

یونیورسٹی آفسنٹرل پنجاب میں آزادی صحافت پر خصوصی کوئز پروگرام

  



لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں آزادی صحافت اور صحافتی اقدار پرخصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یوسی پی میڈیا کلب کے زیراہتمام ہونے والے پروگرام کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹرمیاں حنان احمدتھے جبکہ اینکرپرسن اسامہ غازی،سید علی حیدراورسید عروج سمدانی نے ججز کے فرائض انجام دئیے۔ یوسی پی میڈیا کلب کے پیٹرن عرفان علی فانی نے مہمان خصوصی اور ججزکو خوش آمدید کہا۔عالمی یو م آزادی صحافت کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں طلباوطالبات کے تیار کردہ پروگرامز اورخصوصی نیوزرپورٹس پیش کی گئیں۔تین بہترین رپورٹس کو سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات سے نوازا گیا۔

ڈین یوسی پی میڈیا سکول ڈاکٹر حنان احمد نے میڈیا کلب کے صدر سید آل حیدر،نائب صدر فاطمہ احمد اور ٹیم کے ارکان کو ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔تقریب کے اختتام پر اسامہ غازی،سید علی حیدر اور سید عروج سمدانی کو سووینیراورپھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ اس موقع پرمہمانوں نے یوسی پی ٹی وی پروڈکشن ہاؤس اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کادورہ کیا اور انٹریوز ریکارڈ کروائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...