پشاورمیں اربوں کی کرپشن پر کوئی پوچھنے والا نہیں،پرویز ملک

پشاورمیں اربوں کی کرپشن پر کوئی پوچھنے والا نہیں،پرویز ملک

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ حکومت بار بار شوشہ چھوڑتی ہے کہ اپوزیشن این آراو مانگ رہی ہے وہ اتنا ہی بتا دے کہ این آر او ہوتا کیاہے،پشاور میں اربوں کی کرپشن پر کوئی پوچھنے والا نہیں لیکن نواز شریف کی بیماری کا مذاق اڑایا جاتا ہے،طبی بنیادوں پر نواز شریف کو ضمانت ملنے پر بھی طنز کے نشتر برسائے جاتے ہیں۔

، کارروائیوں میں صرف شریف خاندان کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومتی معاملات کا یہ حال ہے کہ غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، عوام مہنگائی اور عمران خان شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں۔ حکومت ان سے سنبھالی نہیں جا رہی نہ ہی ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ان کے پاس کوئی پروگرام ہے یہ سب اناڑی کھلاڑیوں کا نالائق ٹولہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ارکان اسمبلیعلی پرویز ملک،غزالی سلیم بٹ،رانا احسن شرافت،عامر خان سید توصیف شاہ،رانا احسن شرافت چوہدری عبدالمجید چن نمبردار اور جاوید اقبال سمیت دیگربھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام دھمکیاں دینا نہیں بلکہ کام کرنا ہوتاہے اپوزیشن شور مچاتی رہتی ہے حکومت صحیح طریقے سے ایوان چلائے پنجاب میں توانائی کے پانچ ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگے۔ ایک سو ساٹھ ارب روپے کی بچت کی گئی۔ پاکستان میں اس کی مثال نہیں ملتی۔اور پھر تیز ترین طریقے سے یہ منصوبے مکمل بھی ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1