حکومت کو تاجر برادری کیلئے انقلابی بجٹ کا اعلان کرنا چاہیے،صدام اطہر

حکومت کو تاجر برادری کیلئے انقلابی بجٹ کا اعلان کرنا چاہیے،صدام اطہر

  



لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان انجمن تاجران لاہور کے انفارمشن سیکریٹری صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ حکومت کو تاجر برادری کے لئے انقلابی بجٹ کا اعلان کرنا چاہئے کیونکہ اس وقت تاجر برادری بہت سے ایسے مسائل کا سامنا کر ررہی ہے جس کے باعث کاروباری طبقہ کے ساتھ ملکی معیشت کو بھی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تاجر دوست حکومت ہے اور سابقہ دو منی بجٹ میں تاجر دوست اصلاحات کا متعارف کروانا اس کی ایک بڑی مثال ہے،امید ہے کہ حکومت آئندہ وقافی بجٹ میں مزید ایسے اقدامات اور اعلانات کرے گی جس سے تجارت دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی

مزید : میٹروپولیٹن 1