نذیر گارڈن سیوریج، بجلی اور گیس سے محروم، اہل علاقہ مشکلات کا شکار 

نذیر گارڈن سیوریج، بجلی اور گیس سے محروم، اہل علاقہ مشکلات کا شکار 

  



لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقے جن میں نذیر گارڈن، ڈیرہ حسن، ڈیرہ حکیماں میں سیوریج، گیس، بجلی اور سڑکوں کا نظام موجود ہی نہیں، جا بجا گندگی سے بیماریاں پھیلنے لگیں، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔روزنامہ پاکستان کے سروے میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم،اقبال، احسان، اشرف اور عمر سمیت دیگر شہریوں کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں کسی بھی دورحکومت میں کوئی کام نہیں کروایا گیا ہم سے بجلی، گیس اور دیگر چیزوں کی مد میں ٹیکس تووصول کیے جاتے ہیں لیکن سہولیات فرہم نہیں کی جاتیں۔رہائشیوں نے مزید کہا کہ لاہور جیسے اہم شہر میں رہنے کے باوجود ہم بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں،گھر سے باہر نکلیں تو ہر طرف گندگی ہی گندگی نظر آتی ہے،بچے گندگی زدہ ماحول میں کھیل کر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ہمارا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ہمیں بھی صاف ستھرا ماحول فراہم کرتے ہوئے سیوریج،بجلی اور گیس کی سہولت دی جائے اور سڑکیں بنائی جائیں تاکہ ہم بھی سکھ کا سانس لے سکیں،اس حوالے سے جب متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...