ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے معیشت کو استحکام ملے گا،خادم حسین
لاہور(پ ر) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس مشیر خزانہ کی طرف سے ایف بی آر کو ایمنسٹی سکیم کو عام فہم بنانے کی ہدایات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے ٹیکس گزاروں کو سہولت اور معیشت کو دستاویزی شکل کو فروغ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے پاکستان بہت جلد مضبوط معیشت بن کر سامنے آئیگا اور حکومت کے ایسے اقدامات میں سب کو تعاون کرنا ہو گا