قرآن کی راہ سے بھٹکنے والے ہمیشہ نقصان اٹھاتے ہیں،عبدالقدیر اعوان

قرآن کی راہ سے بھٹکنے والے ہمیشہ نقصان اٹھاتے ہیں،عبدالقدیر اعوان

  



لاہور(پ ر)سلسلہ نقشبندیہ اویسہ کے شَیخ اور تنظیم الاخوان پاکستان کے سربراہ امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ نظام زندگی گزارنے کے لیے قرآن مجید میں تمام اصول و ضوابط بیان فرما دیے ہیں اور نبی کریم ؐ نے تمام حدود متعین فرما دی ہیں جن کے اندر رہ کر زندگی بسر کرنی ہے۔جب بھی قرآن و حدیث کی مخالفت اور ان واضح کردہ حدود سے تجاوز کیا گیا تو چاہے وہ حکومت وقت ہو یا وہ طبقہ جو عوام کہلاتا ہے نقصان اُٹھائے گا۔انھوں نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نفسانی خواہشات کی پیروی کے اندر اس قدر پھنس چکے ہیں کہ احکام الٰہی اور ان حدود کو جو آپ ﷺ نے ارشاد فرمائی ہیں پس پشت ڈال دیا ہے۔

اپنے آپ کو گمراہی کی زندگی میں دھکیل رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...