ملک نعیم تاجروں کے مسائل احسن انداز میں حل کریں گے،چودھری قدیر

ملک نعیم تاجروں کے مسائل احسن انداز میں حل کریں گے،چودھری قدیر

  



لاہور (جنرل رپورٹر)نائب صدر پاکستان انجمن تاجران لاہور چوہدری قدیر نے ملک نعیم کو آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کا قائمقام صدر بننے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ملک نعیم ایک جہاندیدہ انسان اور تاجر دوست راہنماء ہیں ان کا انجمن تاجران لاہور کا قائمقام صدر منتخب ہونا تاجروں کے لئے خوش آئندہ ہے،ان کا مزید کہنا ہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران کا پلیٹ فارم تمام تاجر بھائیوں کی فیملی کی طرح ہے جس میں ان کے ہر طرح کے مسائل کے حل کے لئے دل جمعی سے کوشس کی جاتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1