آیئے مسکرائیں
بھیا ایک روپیہ دے دو
بھکارن: بھیا 1 روپیہ دے دو۔3 دن سے بھوکی ہو ں۔
آدمی: 3 دن سے بھوکی ہے تو 1 روپے کا کیا کریگی؟
بھکارن: وزن دیکھوں گی کتنا گھٹ گیا ہے۔
فوری جھوٹ
ایک صاحب کا بچہ اول درجے کا جھوٹا تھا۔ صاحب یہ بات جانتے تھے، ایک دن اْنہوں نے اْس سے کہا: دیکھو بیٹا: تم اگر ایک لمحہ بھی سوچے بغیر کوئی جھوٹ بولو تو میں تمہیں بیس روپے دوں گا۔
لڑکے نے فوراً کہا: صبح تو آپ نے چالیس روپے کہا تھا۔
دھماکہ خیز مواد
پولیس انسپیکٹر: ہمیں اطلاع ملی کہ آپ کے گھر پر دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔
آدمی: جی اطلاع تو ٹھیک ہے لیکن ابھی وہ میکے گئی ہوئی ہے۔
عزت
شوہر (اپنی بیوی سے): تمھارے دِل میں میرے لیے کتنی عزت ہے؟
بیوی: اگر آپ چارپائی پہ بیٹھے ہوئے ہوں تو میں نیچے بیٹھ جاؤ ں گی.
شوہر: اور اگر میں نیچے بیٹھ جاؤں تو.
بیوی: تو میں ایک گڑھے میں بیٹھ جاؤ گی.
شوہر: اور گڑھے میں بیٹھ جاؤں تو.
بیوی (غصے سے): تو میں اوپر سے مٹی ڈال دوں گی.