چین، معلومات کے افشاباریقواعد 15مئی سے نافذ ہونگے
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) سرکاری معلومات کے افشا بارے نظر ثانی شدہ قواعد 15مئی سے نافذ ہوجائیں گے۔2008کے مسودے کی بنیاد پران قواعد پرنظر ثانی کی گئی ہے جس کا مقصد سرکاری معاملات میں کھلے پن کو فروغ دینا ہے۔تاکہ حکومتی اہم مسائل کو حل کیا جاسکے۔اس سے سرکاری معلومات افشا ہونے کی تعداد بھی واضح ہوجائے گی۔درخواست گزاروں کے مفاادات اور قانونی حقوق کا تحفظ کرنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے نظر ثانی میں مناسب اقدامات کیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مدد لی جائے گی،تاکہ سرکاری معلومات عوام کی خدمت میں اہم کردار ادا کرسکیں۔