مصری نوجوان اہرام مصر کی چوٹی پر چڑھ گیا، زائرین خوف زدہ

مصری نوجوان اہرام مصر کی چوٹی پر چڑھ گیا، زائرین خوف زدہ

  



قاہرہ(این این آئی)مصرمیں ایک مقامی شخص قاہرہ میں موجود اہرام مصرکی چوٹی پر چڑھ گیا۔ اھرام مصر کی چوٹی پر موجود تکون توڑنے کے بعد اس نے وہاں سے زائرین پر پتھر اور لکڑیاں پھنکیں جس کے نتیجے میں سیاح اور زائرین خوف زدہ ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں ایک نوجوان کو اھرام مصر کی چوٹی پرچڑھتے دکھایا گیا ہے۔ یہ نوجوان اھرام مصر کی چوٹی پر چڑھنے کے وہاں سے پتھر پھینکنے لگا جس کے باعث وہاں پر موجود شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زائرین اور سماجی کارکنوں کاکہناتھاکہ اھرام مصر کی چوٹی پر چڑھنے والے نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا۔نوجوان کی جانب سے سنگ باری کے باعث پولیس اسیپکڑنے میں پہلے تو ناکام رہی تاہم بعد میں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...