طرابلس لڑائی،اپریل میں 392افراد ہلاک،1936زخمی

طرابلس لڑائی،اپریل میں 392افراد ہلاک،1936زخمی

  



تری پولی(آئی این پی/شِنہوا)لیبیا کی سرکاری فورسز اور باغیوں میں لڑائی کے دوران اب تک 392افراد ہلاک اور1936زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 50000افراد بے گھر ہوگئے ہیں عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ خلیفہ ہفتار کی قیادت میں اپریل کے دوران تری پولی پر قبضے کی ایک مہم چلائی گئی تھی جہاں اقوام متحدہ کی اتحادی سرکاری افواج کا کنٹرول ہے لیبیا کے وزیراعظم فیاض سراج نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے دوران کہا تھا کہ جب تک باغی فوج ہتھیار نہیں ڈالتی اس وقت تک کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی انھیں وہیں چلے جانا چاہیے جہاں سے وہ آئی ہیں۔لیبیا کے سابق رہنما کرنل قذافی کے بعد لیبیا جمہوریت کی طرف سفر کرنے کی جدوجہد کررہا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...