عراق،اردنی پائلٹ کو زندہ جلانے والے داعشی جنگجو کو سزائے موت

عراق،اردنی پائلٹ کو زندہ جلانے والے داعشی جنگجو کو سزائے موت

  



بغداد(این این آئی)عراق کی اعلیٰ ترین عدالت کی طرف سے سنہ 2015ء کو اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کو زندہ جلانے والے داعشی دہشت گرد صدام الجمل کو سزائے موت دئیے جانے کے بعد الجمل کوتختہ دار پرلٹانے کافیصلہ کرلیا گیا ہے، دوسری جانب مقتول اردنی ہواباز کے اہل خانہ نے ایک بار پھر الجمل سے ملاقات کامطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ داعشی دہشت گرد الجمل کو پھانسی دینے کے بجائے قصاص میں قتل کرنا چاہتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اردنی پائلٹ کے اہل خانہ کی طرف سے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ معاذ کے قاتل داعشی جلاد کو پھانسی دینے کی تیاری کی جارہی ہے، مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ معاذ الکساسبہ کے شامی شہریت رکھنے والے ایک داعشی قاتل صدام الجمل کو قصاص کے طورپر زندہ جلایا جائے

مزید : عالمی منظر


loading...