وینزویلا بحران کوٹرمپ انتظامیہ نے بڑھاوا دیا،الہان عمر

وینزویلا بحران کوٹرمپ انتظامیہ نے بڑھاوا دیا،الہان عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی)امریکی کانگریس کی پہلی ہیڈ اسکارف اوڑھنے والی رکن الہان عمر کا کہنا ہے کہ "ونیزویلا کی صورتحال تشویشناک ہے جسے ٹرمپ انتظامیہ مزید ابتر بنا رہی ہے، ہمیں جنگ نہیں بلکہ ڈپلومیسی کی حمایت کرنی چاہیے،ایسے ہی ڈرامے کو ہم نے عراق میں دیکھا تھا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کی پہلی ہیڈ اسکارف اوڑھنے والی رکن الہان عمر کا کہنا ہے کہ "ونیزویلا کی صورتحال تشویشناک ہے جسے ٹرمپ انتظامیہ مزید ابتر بنا رہی ہے۔ ہمیں جنگ نہیں بلکہ ڈپلومیسی کی حمایت کرنی چاہیے۔الہان عمر نے ونیزویلا میں بغاوت کی کوشش کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے ردعمل کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے اس سے قبل کی مداخلت کی طرح اب بھی جنگ مخالف حلقوں کو "ڈکٹیٹر کے حمایتی" اور"آزادی مخالف" کا ہیش ٹیگ لگایا ہے، اس قسم کے ڈرامے کو ہم نے عراق میں دیکھا ہے۔ ونیز ویلا کی صورتحال ویسے ہی خراب ہے جسے ٹرمپ انتظامیہ مزید بگاڑ رہی ہے، ہم سب کو چاہیے کہ جنگ کے بجائے سفارتی کوششوں کی حمایت کریں۔خیال رہے کہ ونیزویلا میں 23 جنوری کے روز خود ساختہ طور پر عبوری صدر اعلان کرنے والے اسپیکرِ اسمبلی ہوان گوائدو نے اب کی بار بروز منگل ٹویٹر پر تین منٹ کے دورانیہ پر محیط اپنے ویڈیو پیغام میں عوام اور فوج کوریلیاں نکالنے کی اپیل کی تھی۔جس پر امریکی انتظامیہ نیگوائدو اور اس کے حمایتیوں کی بگاوت کی کوشش کی مکمل حمایت کے حامل بیانات جاری کیے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -