فوج بغاوت ناکام بنا دے،صدروینزوویلا کی اپیل

فوج بغاوت ناکام بنا دے،صدروینزوویلا کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراکس (این این آئی)وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے ملکی فوج سے کہا ہے کہ وہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دے۔ خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ اس وقت سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جانا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا ہے، جب اپوزیشن رہنما اور خود ساختہ صدر خوآن گوآئیڈو کے حامی فوجیوں کی طرف سے بغاوت کی ایک مبینہ کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اپنے ایک نشریاتی خطاب میں صدر مادورو نے کہا کہ خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ اس وقت سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جانا چاہیے۔

مزید :

عالمی منظر -