چینی صوبے، ینان نے 2018میں 33.1ملین ڈالر کی چائے برآمد کی

چینی صوبے، ینان نے 2018میں 33.1ملین ڈالر کی چائے برآمد کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کنمنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے یننان میں 2018کے دوران 33.1ملین امریکی ڈالر مالیت کی 7108ٹن چائے کی پتی برآمد کی۔صوبائی محکمہ زراعت ودیہی امور کے مطابق یننان میں چار لاکھ بیس ہزار ہیکٹر رقبے پر چائے کاشت کی جاتی ہے، جس کی کل پیداواری مالیت 16.7ارب یوآن (2.5ارب امریکی ڈالر) ہے۔محکمہ کے نائب سربراہ ووئی منگ کا کہنا ہے کہ چینی صوبہ یننان ملک میں سب سے زیادہ چائے پیدا کرنے والا علاقہ ہے۔جس کی چائے چین اور بیرون ممالک میں خاص طور پر پسند کی جاتی ہے یننان میں چائے کی صنعت کی کل مالیت 84.3ارب یوآنہے،یننان کی چائے 2000یورو فی کلو گرام کے حساب یورپی مارکیٹوں میں فروخت ہوتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -