امارات، واٹس ایپ بلاک کرنے پر بنگلہ دیشی شہری نے دوست کو قتل کردیا

امارات، واٹس ایپ بلاک کرنے پر بنگلہ دیشی شہری نے دوست کو قتل کردیا

  



دبئی(آئی این پی) متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر بنگلہ دیشی شہری نے اپنی دوست کو واٹس ایپ پر بلاک کیے جانے پر قتل کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر بنگلہ دیشی شہری نے اپنی دوست کو واٹس ایپ پر بلاک کیے جانے پر اسے قتل کردیا، ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔تیس سالہ بنگلہ دیشی شہری نے ناصرف خاتون کو قتل کیا بلکہ اس کا موبائل فون بھی چرایا، ملزم کو 10 سالہ قید کے علاوہ موبائل فون کی چوری پر بھی 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ملزم کو سزا مکمل ہونے کے بعد ڈی پورٹ کردیا جائے گا، افسوس ناک واقعہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو الرفا کے علاقے میں پیش آیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، مقتولہ نے 7 ہزار رقم کا تقاضا کیا تھا اور واٹس ایپ پر بلاک کیے جانے پر اس سے انتہائی قدم اٹھایا۔

عینی شاہد نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں نے ملزم کو کمرے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا تھا، وہ مجھ سے جھوٹ بول رہا تھا اس کے کپڑے پر خون کے دھبے نمایاں تھے جسے وہ تولیے سے چھپانے کی ناکام کوشش کررہا تھا۔ملزم نے عدالت میں انکشاف کیا کہ میں اپنی دوست سے جنسی تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا مگر وہ مجھ سے رقم کا تقاضا کررہی تھی۔

مزید : عالمی منظر


loading...