اوایل ایکس کا ایکس ریٹ سٹارٹ اپ ایکسلریشن پروگرام متعارف

اوایل ایکس کا ایکس ریٹ سٹارٹ اپ ایکسلریشن پروگرام متعارف

  



لاہور(پ ر)پاکستان کی نمبر 1 مارکیٹ پلیس ، اوایل ایکس نے ایکسل ریٹ Xsellerateکے نام سے ڈیجیٹل ایکسلریشن پروگرام متعارف کرایا ہے اور مومینٹم ٹیک کانفرنس ) (Momentum Tech Conference میں بطور آفیشل مارکیٹ پلیس پارٹنر شمولیت اختیار کر لی ہے۔Xsellerate کے نام سے متعارف کریا گیا یہ پروگرام پورے پاکستان سے تعلق رکھنے والے بانیوں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے اسٹارٹ اپ آئیڈیا پیش کریں اور OLXکی ٹیم کی جانب سے قیمتی معلومات حاصل کریں۔اپنے کلیدی خطاب کے دوران اوایل ایکس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، بلال باجوہ نے ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے کاروبار کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کیا اور حاضرین کو بتایا کہ او ایل ایکس جیسا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے ایک بہترین کاروبار کس طرح قائم کیا جا سکتا ہے۔بلال باجوہ نے کہا:”ہمارے لیے یہ موقع ہے کہ ہم اپنی اس کمیونٹی کولوٹائیں جس نے اوایل ایکس کو پاکستان میں کامیابی سے ہمکنار کرایا ہے اور سے بہتر اور کیا طریقہ ہو سکتا ہے کہ ہم پاکستان میں انٹریپرینیورل ایکوسسٹم کو ترقی دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہم ایسے اسٹارٹ اپس تلاش کر رہے ہیں جو OLX کے موجودہ پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا سکیں اور ہم نے ان کو OLXاستعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد فراہم کی ہے۔“

مزید : علاقائی


loading...