یو ایم ٹی میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے’ایلومینائی لنچ‘ کا اہتمام

یو ایم ٹی میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے’ایلومینائی لنچ‘ کا اہتمام

  



لاہور(پ ر)سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز، یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی،لاہور کے زیراہتمام پہلے ایلومینائی لنچ کا انعقاد کیا گیا تاکہ یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن کے طلبہ اور مادرِ علمی کے درمیان باہمی تعاون کی بنیاد پر مستقل تعلق قائم کیا جاسکے۔ ڈین سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن پروفیسر مغیث الدین شیخ ایلومینائی لنچ کے میزبان تھے جبکہ پروگرام میں بی ایس، ایم اے اور ایم فل پروگرامز کے پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فیکلٹی سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈین ایس ایم سی ایس پروفیسر مغیث الدین شیخ نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے گریجوئٹس کے لئے ملازمتوں بارے معلومات کی فراہمی او ر باہمی تعاون کے لئے ایمپلائمنٹ کمیٹی ترتیب دی ہے جو یو نیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کی مدد کرے گی۔ پروفیسر مغیث الدین شیخ نے مزید کہا کہ ہم سکالرشپ کمیٹی بھی بنا رہے ہیں جو ایلومینائی کے تعاون سے ضرورت مند طلبہ کی معاشی مدد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز ابتدائی مرحلے میں ہے مگر ہم اپنے ایلومینائی کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانے اوراعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ایم فل ریسرچ کے ساتھ ساتھ ایم فل پروفیشنل ٹریک بھی شروع کرنے جارہے ہیں

مزید : علاقائی