شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ پولیس کی اولین ترجیح، آئی جی پنجاب

شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ پولیس کی اولین ترجیح، آئی جی پنجاب

  



لاہور (کرائم رپورٹر)آ ئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ قانون کی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے ط میں شامل ہے اورا س سلسلے میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے عوامی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس میں جزا و سزا کا سخت نظام رائج ہے۔ رمضان المبارک کے دوران ہائی ویز پر پٹرولنگ کو مزید موثر بنایا جائے اور بالخصوص ہائی ویز کے قریب مساجد میں نماز فجر اور تراویح کے اوقات میں پی ایچ پی اہلکار مقامی پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ٹریفک کی روانی کو ہرگز متاثر نہ ہونے دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں صوبائی وزیربرائے جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز سبطین خان سے ملاقات کے دوران کیا۔دوران ملاقات صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز سبطین خان نے پولیس سروسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کے ساتھ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے مطابق عوامی سہولت کیلئے بروقت اقدامات قابل ستائش ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...