ڈی آئی جی آپریشنزکالاہور کے مختلف تھانوں کا دورہ

ڈی آئی جی آپریشنزکالاہور کے مختلف تھانوں کا دورہ

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے ایک عام شہری کی حیثیت سے لاہور کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بغیر کسی سکواڈ، پروٹوکول پرائیویٹ گاڑی اور سادہ لباس میں تھانوں میں جاپہنچے۔ فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیااور مختلف تھانوں کا ریکارڈ اورموجود عملہ کوبھی چیک کیا۔اشفاق خان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈولفن سکواڈ مسلم ٹاؤن کے جوان کامران کو سی سی ٹو سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے تھانوں میں آنے والے سائلین کیلئے خدمات کی فراہمی کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تھانوں کو پبلک فرینڈلی اور انصاف فراہمی کا ذریعہ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

مزید : علاقائی


loading...