نواب ٹاؤن،خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی
لاہو ر(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر 25سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردی۔تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کی رہائشی 25سالہ ارم بی بی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر دلبرداشتہ ہوتے ہوئے زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پہنچنے تک جاں بحق ہوگئی۔
جس کے مرنے کی تصدیق ڈاکٹروں نے کردی۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردی۔