موٹر سائیکل و فون چور گینگ گرفتار

موٹر سائیکل و فون چور گینگ گرفتار

  



لاہور (کرائم رپورٹر)نصیر آباد کے علاقہ سے سابق ریکارڈ یافتہ اختر موٹر سائیکل و موبائل چور گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا،پولیس نے ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے تنویر عباس جس نے چند روز قبل ہی چارج سنبھالا تھا محکمانہ مہارت اور دانشمندی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن سرکل ذوالفقار علی بٹ اور ایس ایچ اونصیرآباد مسعود الرحمن کی ہدایت پر علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں میں تشویش ناک حد تک ہونے والے اضافے کو کنٹرول کرتے ہوئے اختر موٹر سائیکل و موبائل چور گینگ کے سرغنہ اختر کو اس کے ساتھی امجد سمیت گرفتار کرلیا جن سے دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ان ملزمان پر متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 6موبائل،2 موٹرسائیکلیں،پسٹل بمعہ گولیاں برآمد۔

کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی


loading...