سابق آرمی ملازمین کی پولیس عہدہ سے برطرفی،درخواست پرحتمی بحث کیلئے فریقین کے وکلاء طلب

سابق آرمی ملازمین کی پولیس عہدہ سے برطرفی،درخواست پرحتمی بحث کیلئے فریقین ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے سابق آرمی ملازمین کو پولیس کانسٹیبل کے عہدوں سے برطرف کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء کو 10 مئی کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے مشتاق اعوان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وہ آرمی سے ریٹائر ہونے کے بعد پولیس میں کنٹریکٹ پر بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے،حکومتی پالیسی کے تحت ہزاروں ملازمین کو مستقل کیا گیا جبکہ ریٹائرڈ آرمی اہلکاروں کو پولیس کانسٹیبل کے عہدے سے بغیر نوٹس برطرف کردیاگیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بارہ سال تک ڈیوٹی کرنے والے ملازمین ریگولر ہونے کا استحقاق رکھتے ہیں۔

سابق آرمی

مزید : علاقائی