قبرستان اراضی پر قبضہ کیخلاف درخواست پر ایل ڈی اے کوجواب داخل کروانے کیلئے مہلت

قبرستان اراضی پر قبضہ کیخلاف درخواست پر ایل ڈی اے کوجواب داخل کروانے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امیر بھٹی نے جہانزیب بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں قبرستان کی اراضی پرقبضے کے خلاف درخواست پر ایل ڈی اے کوجواب داخل کروانے کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی۔ درخواست گزارمنور حسین کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ جہانزیب بلاک اقبال ٹاؤن میں مزار کی آڑ میں قبرستان کی اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے، ایل ڈی اے کو بھی متعدد درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،ایل ڈی اے کو قبرستان کی اراضی واگزار کروانے کا حکم دیا جائے۔
مہلت

مزید :

علاقائی -