فوت ملزم کی جگہ ہم نام شخص کو جعلسازی سے ملوث کرنے پر بری کر دیا گیا
لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن بہادر علی خان نے استغاثے میں فوت ہونے والے اصل ملزم حنیف کی جگہ اس کے ہم نام شخص محمدحنیف کو ملزم بنانے پر اسے بری کر دیا۔ جعل سازی استغاثے میں مذکورہ شخص کو طلب کیا گیاتوعدالت کو بتایا گیاکہ ملزم حنیف کاہم نام ہے،اس کی ولدیت الگ ہے،عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد ہم نام شخص حنیف کو بری کر نے کا حکم جاری کردیا۔
، یادرہے کہ درخواست گزارالیاس نے ریونیو کے چار پٹواریوں کے خلاف 10سال قبل مقدمہ درج کرایاتھاتاہم چاروں ہی اب فوت ہوچکے ہیں،مدعی نے غلط فہمی کی بنیاد پر مذکورہ بالا شخص کو حنیف پٹواری کا ہم نام سمجھ کر عدالت میں طلب کروایا۔