ادویات میں لاکھوں مالیت کا سمگل شدہ کیمیکل رکھنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
لاہور(نامہ نگار)ڈیوٹی جج ڈرگ کورٹ امجدعلی نے ادویات میں استعمال ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ کیمیکل رکھنے والے ملزم اشفاق احمد کی درخواست خارج کر دی، ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھاہے، گزشتہ روز ملزم کی جانب سے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیاہے، عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کو ضمانت پر رہاکرنے کا حکم دیاجائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے دیا۔