حافظ نعمان سمیت 3 ملزموں کے ریفرنس کی سماعت 17مئی تک ملتوی

حافظ نعمان سمیت 3 ملزموں کے ریفرنس کی سماعت 17مئی تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ کیس میں ملوث (ن) لیگ کے راہنما اورسابق چیئرمین لاہورپارکنگ حافظ نعمان سمیت 3 ملزموں کے ریفرنس کی سماعت 17مئی تک ملتوی کردی۔گزشتہ روز کیس میں ملوث سابق چیئرمین حافظ نعمان،تاثیر احمد اور قاسم قیوم کوجیل سے عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت میں نیب نے مذکورہ ملزموں کے خلاف ریفرنس پیش کررکھا ہے، ملزم تاثیر احمد کی طرف سے بریت کی درخواست پرنیب نے گزشتہ روز جواب داخل کرانا تھا تاہم فاضل جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کارروائی نہ ہوسکی اورڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی،ملزمان پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ٹھیکے دینے اورگورنمنٹ کو بھاری مالی نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

مزید : علاقائی


loading...