رشوت کیس، سب انسپکٹر مناواں کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم

رشوت کیس، سب انسپکٹر مناواں کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار)سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن بہادر علی خان نے 60ہزار وپے رشوت کیس میں ملوث تھانہ مناواں کے تفتیشی محسن شفیق (سب انسپکٹر) کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔ عدالت میں ملز م کے وکیل فرخ خان نے موقف اختیار کیا کہ مدعی کے کہنے پر کسی بے گناہ کو ملوث نہیں کیا،اس رنجش پراس پر60 ہزارروپے رشوت کا کیس بنادیاگیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے، فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سب انسپکٹر محسن شفیق کی ضمانت منظور کر تے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...