درزی کے خلاف30لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

درزی کے خلاف30لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں خاتون نے شادی کے کپڑے وقت پر نہ دینے پر ٹیلر کے خلاف30 لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا۔ 25مئی تک جواب طلب کرلیا۔

ہے۔عدالت میں شیخوپورہ کی رہائشی خاتون فاطمہ نے 30 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے زبیر سکندرٹیلر کو کپڑے سلنے کے لئے دیئے، کپڑے کے پیسے ایڈوانس 15ہزارروپے لینے کے باوجود وقت پر نہیں دیئے گئے جس کی وجہ سے اسے نئے کپڑے بازار سے خریدنے پڑے جس کے باعث وہ سخت ذہنی ازیت میں مبتلا رہی، عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے جس پر فاضل جج نے آئندہ سماعت پر مذکورہ ٹیلر سے جواب طلب کرلیاہے۔

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعد د وارداتیں، شہری لاکھو ں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم 

مزید : علاقائی


loading...