صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعد د وارداتیں، شہری لاکھو ں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم 

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعد د وارداتیں، شہری لاکھو ں کی نقدی، ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹا ؤن شپ میں ڈاکو اختر کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ20 ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔با غبا نپو رہ میں ڈاکو گھر میں گھس کر عمر کی فیملی سے 4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ قلعہ گجر سنگھ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو شوکت کی فیملی سے 3لاکھ روپے10ہزار روپے نقدی و زیورات۔مسلم ٹا ؤن میں ڈاکو ریا ض کی فیملی سے 2 لاکھ 70ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔جنو بی چھاؤنی میں ڈاکو کا شف کی فیملی سے 1 لاکھ 90 ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات۔اقبا ل ٹا ؤ ن میں ڈاکو محمو د کی فیملی سے 1 لاکھ70ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ نشتر کا لو نی  میں ڈاکو یا سر سے 85ہزار اور موبائل فون۔با دامی با غ سے ڈاکو ریاض سے 90ہزار نقدی اور موبائل فون۔لٹن روڈ میں سرفراز سے ڈاکو گن پوائنٹ پر70ہزار نقدی اور موبائل فون۔ما ڈل ٹاؤن میں اشفا ق سے 50ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ رائیو نڈ اور شفیق آ با د سے گاڑیاں اور لٹن روڈ، نولکھا،مستی گیٹ،شیر ا کو ٹ اور ملت پارک کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...