وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر

وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔اس سلسلے میں لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نامی تنظیم نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی ہے،جس میں کہا گیاہے کہ عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ خصوصی طیاروں میں سفر نہیں کریں گے،عدرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے 9 ممالک میں خصوصی طیاروں پر سفر پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔

تفصیلات

مزید : علاقائی


loading...