کور کمانڈر کانفرنس، جیو سٹر ٹیجک صورتحال، ملکی کے امو ر پر غور، علاقائی امن کیلئے اقدامات کی حمایت کا اعادہ

کور کمانڈر کانفرنس، جیو سٹر ٹیجک صورتحال، ملکی کے امو ر پر غور، علاقائی امن ...

  



راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 221 ویں کور کمانڈرز  کانفرنس  کا  انعقاد، جیو اسٹرٹیجک صورتحال،ملکی سلامتی کے امور پر غور کیا گیا۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 221ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس میں جیواسٹرٹیجک صورتحال اور ملکی سلامتی کے امور پر غور کیا گیا،کانفرنس کے شرکاء نے آپریشن ردالفساد میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا، شرکاء نے ملک میں پائیدار قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، علاقائی قیام امن کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

کورکمانڈرز کانفرنس 

مزید : صفحہ اول


loading...