نواز شریف بیانیہ، مسلم لیگ (ن)کے دو گروپ سامنے آگئے

نواز شریف بیانیہ، مسلم لیگ (ن)کے دو گروپ سامنے آگئے

  



لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے 2 گروپ واضح طور پر سامنے آگئے۔ ن لیگ کا ایک گروپ حکومت مخالف تحریک چلانے کے حق میں جبکہ دوسرا گروپ اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ایک گروپ نواز شریف کے بیانیہ کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گیا، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، رانا تنویر اور جاوید لطیف کھل کر اسیر رہنماؤں کے حق میں ہیں اور نواز شریف کے بیانیہ کو سپورٹ کر رہے ہیں، اس گروپ نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک چلائی جائے جبکہ دوسرے گروپ کے مطابق ابھی بھی انتظار اور تحمل ضروری ہے۔مشاہد اللہ خا ن، برجیس طاہر، ملک ریاض سمیت دیگر رہنما صبر اور تحمل پر زرو دے رہے ہیں۔ خواجہ آصف کی جلد نواز شریف سے ملاقات کا مکان ہے، جس میں پارٹی بیانیہ کے حوالے سے پالیسی واضح ہو جائے گی۔

گروپ

مزید : صفحہ اول


loading...